مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

مردان : مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف کو رنگ روڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق باچاخان یونی ورسٹی میں قتل ہونےوالے مشال خان کے کیس کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیاگیاہے۔

عارف ولد طورخان پی ٹی آئی کا کونسلرتھا۔عارف کومردان کے علاقہ رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نےبتایاکہ ہائی پروفائل ملزم کو مردان پولیس کے اسپیشل آپریشن ٹیم نےگرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مثال خان کو طلبہ نے قتل کر دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس حوالے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مشال قتل کےمرکزی ملزم کی گرفتاری،کےپی پولیس قابل تعریف ہے۔عارف رانگی تحریک انصاف کا کونسلر ہے، پروفیشنل اورغیرسیاسی پولیس اس طرح کام کرتی ہے۔ یہ کارکردگی پنجاب اورسندھ کی سیاسی پولیس کے برعکس ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply