حمزہ شہباز کی پرویز الہی پر لفظی تیروں کی بونچھاڑ

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پرویز الہی پر لفظی تیروں کی بوچھاڑ کردی، نیب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پرویز الہی نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کی، وہ تھانیدار بن کر وزیراعظم کی حمایت حاصل کررہے ہیں، لیگی ارکان اسمبلی کی بحالی تک ایوان کا بائیکاٹ رکھیں گے۔ ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ڈٹ گئے۔ اسپیکر پرویز الہی کو تھانیدار قرار دے کر وزیراعظم کی حمایت کیلئے جانبداری کا الزام لگادیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے بنی گالا میں تجاوزات اور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام دھاندلی کےباوجود نتائج کوقبول کیا،جمہوریت کےخاطر ایوان میں آئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply