• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

کراچی:ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر  دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کرڈالی ۔

ایم کیو ایم کی رکن سندھ  اسمبلی شازیہ فاروق ان 6ارکان اسمبلی میں شامل ہیں ،جنہیں ووٹ فروخت کرنے کے الزام میں پارٹی نے نوٹس جاری کئے ہیں۔

ضمیر فروشی کے الزامات پر شازیہ فاروق دلبرداشتہ ہوگئیں اور مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھالیں،انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ،جہاں ڈاکٹر نے ان کا معدہ صاف کرکے جان بچالی۔

شازیہ فاروق کے بیٹے محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ضائع کیا۔

شازیہ فاروق کی عیادت کیلئےایم کیوایم کے رہنما ءعامر خان اور دیگر کارکن بھی پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی ،مہاجر اتحاد کے چیئرمین سلیم حیدرنے بھی شازیہ فاروق کی عیادت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگرایم کیوایم اب بھی ایک نہیں ہوئی تو پھر اس کا حشر عام انتخابات میں اور برا ہوگا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شازیہ فاروق تو اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ان کے اور دیگر کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply