• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید پر چار دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم” جوانی پھر نہیں آنی ٹو” ریلیز ہو گی جس میں فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، احمد علی بٹ اور واسع چودھری شامل ہیں۔

یہ فلم شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دے گی۔

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم” لوڈ ویڈنگ” بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

پاک فضائیہ کے تعاون سے بنی فلم “پرواز ہے جنون “بھی عوام کا جنون بڑھائے گی۔

فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اورکبریٰ خان اداکاری کی جوہر دکھائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

فلم “پرواز ہے جنون میں جذبہ حب الوطنی، خوبصورت نظارے اور جنگی طیاروں کی گھن گرج دیکھنے کو ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply