نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم

وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے جاری نوٹی فکیشن 261 آئی 2018کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ سکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ جب کہ پانچ سال سے پرانی استعمال شدہ گاڑی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔ قبل ازیں 1800سی سی گاڑیوں اور فوربائی فور نئی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply