• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فیصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45) اور فرخ حبیب (NA-108) کے استعفے قبول کیے ہیں۔

ان کے علاوہ سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست)، اور شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply