دیر رات تک جاگنے والے افراد کی 5 خصوصیات

دیر رات تک جاگنا یا جلدی سونا انسان کے اپنے دماغ پر انحصار کرتا ہے اگر انسان خود چاہے تو وہ جلدی سو سکتا ہے اور یہی نہیں بلکہ وہ صبح جلدی اٹھ بھی سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو مختلف محققین کے مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے رات دیر تک جاگنے والے افراد میں موجود خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے۔ یہ بات شاید آپ کے لئے حیران کن ہو تاہم محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

زیادہ تخلیقی سوچ کے حامل

Image result for mark zuckerberg

اٹلی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد زیادہ تخلیقی سوچوں کے حامل ہوتے ہیں، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر آپ کسی مسئلے کا اچھا اور مؤثر حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو کسی رات گئے تک جاگنے والے فرد سے اس کا جواب جاننے کی کوشش کریں۔
کیتھولک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ تخلیقی سوچ کا اظہار کرتے ہیں۔

زیادہ کامیاب

Image result for success kid

مختلف ذہنی آزمائشی مقابلوں میں ایسے افراد صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے اندر غیرروایتی روح ہوتی ہے اور آسانی سے مسائل کے حل ڈھونڈ لیتے ہیں۔

ذہنی طور پر مظبوط

Related image

صبح سویرے جاگنے والے افراد اپنے کام جلد نمٹاتے ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر رات گئے تک جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بیلجیئم میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان دونوں گروپس کے درمیان ذہنی چوکنے پن کے حوالے سے واضح فرق پایا جاتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ جلد اٹھتے ہیں ان کے مقابلےمیں رات گئے تک جاگنے والے زیادہ طویل وقت تک ذہنی طور پر ہوشیار اور چوکنے رہتے ہیں۔

زیادہ ذہین

Image result for intelligent people

رات گئے دیر تک جاگنے والے افراد زیادہ ذہین ہوسکتے ہیں، لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر تمام جانداروں کے اندر ایک گھڑی یا ردھم پایا جاتا ہے جو اعصابی خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کو زیادہ فعال یا الّو کی طرح جاگنے والے علی الصبح اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہانت کے حامل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں امریکی نوجوانوں کے جائزے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ زیادہ ذہین افراد عام طور پر رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ دیر سے سونا اور جاگنا انہیں پسند ہوتا ہے۔

دھیما مزاج

Advertisements
julia rana solicitors london

Image result for caring person

ایک تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ذہنی تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی شرح صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، آسان الفاظ میں بستر پر دیر سے جانا دھیمے مزاج کی شخصیت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ان کی تعداد زیادہ ہے اگر تو آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں تو آج کے دور میں آپ اکثریت میں ہے، جرمنی میں ہونے والی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اس وقت صرف 10 فیصد کو علی الصبح جاگنے والے افراد سمجھا جاسکتا ہے، جبکہ 20 فیصد رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، باقی 70 فیصد کے سونے کے معمولات بدلتے رہتے ہیں اور وہ دونوں کیٹیگریز میں فٹ نہیں ہوتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply