تخت لاہور اس بار چھین لیں گے: آصف زرداری

اسلام آباد میں اوکاڑہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی، بیروزگاری، جہالت اورغربت کا خاتمہ ہے، بلاول آنے والا روشن کل ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔بلاول میدان میں آچکے ہیں ہم سب مل کر محترمہ کے خوابوں کی تعبیر پوری کریں گے۔تخت لاہور اس بار ان سے چھین لیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا ہے، سپریم عدالت کو اپنے ماتھے کا جھومر بنایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی تیاری اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply