• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 25موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

25موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

25 موٹرسائیکل سواروں کا گروہ سڑک کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا حرمین شریفین پہنچے گا۔ قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچے گا، بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کریں گے۔

اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ ان کے لیے ایک یادگار سفر ہوگا۔ انہیں مختلف ممالک کے کلچر، سیاحت اور اہم مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بائیکرز کے مطابق اس طویل سفر سے متعلق انہوں نے مکمل اسٹڈی کی ہے، کس جگہ قیام ہوگا، سیکیورٹی انتظامات سمیت تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ دو بائیکر رحیم یارخان سے اس گروپ میں شامل ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply