• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک پر پابندیوں کی مذمت کرے گا: دفترخارجہ

پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک پر پابندیوں کی مذمت کرے گا: دفترخارجہ

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں جب کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارتی افواج رواں برس سیز فائر معاہدے کی 335 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے اور اس دوران 17 نہتے شہری شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوئے، گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بھی دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں ترکمانستان کے دورے پر ہیں جہاں سے وہ افغانستان جائیں گے۔ پاکستان اور روس نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو خطے کے لئے خطرناک قرار دیا، دونوں ممالک خطے میں دہشت گردی کے خلاف ناصرف نبردآزما ہیں بلکہ ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت بھی کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرے گا، روسی ماہرین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جدت کے لئے کام کریں گے اور ملک میں ایل این جی میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply