• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب: پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، میلے کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، میلے کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں خواتین کی تنظیم ’ہمنوا لیڈیز کلب‘ کی جانب سے فیملی فن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے۔

میلے میں خواتین کے لیے جیولری، میک اب، ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء اور پاکستانی کھانوں اور خواتین کے ملبوسات کے اسٹالز عوام کی توجہ کا مرکز بنے، چٹ پٹے کھانے دیکھ کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری رُک نہ سکے اور انہوں نے خوب سیر ہوکر مزیدار کھانے کھائے۔

فیملی فن میلے کا افتتاح پاکستانی سفیر ھشام بن صدیق نے کیا جس کے بعد انہوں نے تمام اسٹالز کا دورہ بھی کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ‘سفارت خانے کی جانب سے ہمیشہ اس طرح کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ ہر یہاں موجود عملہ ہر ممکن تعاون بھی کرتا ہے‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیڈیز کلب کی عہدیدار شمائلہ شہباز اور بلقیس صفدر کا کہنا تھا کہ ’ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم وطنوں کو دیارِ غیر میں بہتر تفریحی ماحول فراہم کریں، اس پروگرام سے حاصل ہونے والے آمدنی مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply