• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا محبوبہ مفتی کا یہ بیان کہ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ابھی ختم نہیں ہوگا اور بھارتی فوج دنیا کی سب سے زیادہ نظم وضبط والی فوج ہے، مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وجبر اور بریت کی ترجمان بن گئی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ محبوبہ مفتی اقتدار کی ہوس میں اس اصول پر عمل پیرا ہیں کہ جھوٹ اس ڈھٹائی اور تکرار کے ساتھ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے اور اس پر کوئی شک نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی ہوش انسان اس بات کو تسلیم نہیں کرے گا بلکہ بھارت میں رہنے والے انسان دوست لوگ بھی اس بیان سے شرمندہ ہوئے ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری عوام گزشتہ 70سال سے بالعموم اور پچھلی3 دہائیوں سے بالخصوص بھارتی فوج کے بے رحم ہاتھوں سے کاٹے اور مسلے جارہے ہیں۔ محبوبہ مفتی کے اس بیان سے پوری کشمیری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply