• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا خاموش رہی لیکن عمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا،گلین بیک

دنیا خاموش رہی لیکن عمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا،گلین بیک

پی ایم خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں اور افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہے۔

افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں پاکستان کے تعاون پر امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر نہیں سکتے۔

اپنے خصوصی پیغام میں گلین بیک نے لکھا کہ ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔ لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔

کچھ کی طرف سے صاف انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔ عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔

امریکی براڈ کاسٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی اختلافات ، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کر کے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔

صرف عمران خان نے سیاست ، نسل ، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کو بچانے میں پیش قدمی کی۔ لیکن کسی بھی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکالنے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔

سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ سب یہ یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply