• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناسا نے خلاء میں لیزر کمیونیکیشن کا کامیاب تجربہ کرلیا

ناسا نے خلاء میں لیزر کمیونیکیشن کا کامیاب تجربہ کرلیا

امریکی خلائی ادارے ناسا کے محققین نے خلا ءمیں لیزر کمیونی کیشنز کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے تحت 4 کے ویڈیو فوٹیج آسمان میں موجود ہوائی جہاز سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن اور بیک پر نشر کی گئی ہے۔

یہ کارنامہ بتاتا ہے کہ خلائی ایجنسی آرٹیمس مشن کے دوران چاند پر اترنے کی براہ راست کوریج فراہم کرسکتی ہے اور آپٹیکل مواصلات کی ترقی کیلئے اچھی علامت ہے جو انسانوں کو مریخ اور اس سے آگے جوڑ سکتی ہے۔

ناسا عام طور پر سطح سے خلا ءمیں ڈیٹا بھیجنے اور بات کرنے کیلئے ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ انفراریڈ روشنی کا استعمال کرتے ہوئے لیزر کمیونی کیشنز ریڈیو کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا زیادہ تیزی سے ڈیٹا منتقل کر سکتی ہیں۔

انجینئروں نے ایک طیارے میں پورٹ ایبل لیزر ٹرمینل نصب کیا اوراس کو ایری جھیل کے اوپر سے پرواز کرائی اور کلیولینڈ میں قائم مرکز میں ڈیٹا بھیجا، بعد ازاں ڈیٹا کو زمینی نیٹورک کے ذریعے ناسا کے میو میکسیکو فیسیلٹی بھیجا گیا جہاں سائنس دانوں نے 22 ہزار میل دور لیزر کمیونیکیشنز ریلے ڈیمانسٹریشن (ایل سی آر ڈی) تک بھیجا گیا۔

julia rana solicitors

ایل سی آر ڈی سے اس پیغام کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر ایلوماٹی پر بھیجا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply