• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 9 اعزاز اپنے نام کرلیے

کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 9 اعزاز اپنے نام کرلیے

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شیف، باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بجلی کی رفتار سے سبزیاں کاٹ کر اپنے نام نو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرلیے۔

33 سالہ کینیڈین شہری والیس وونگ نے کم وقت میں تیزی سے سبزیاں کاٹ کر اور کچھ آنکھوں میں پٹی باندھ کر تیزی سے سبزیاں کاٹ کر 9 عالمی ریکارڈز قائم کرلیے۔

مذکورہ بالا ریکارڈز کے بعد والیس وونگ کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کُل تعداد 11 ہوگئی ہے۔

والیس کے نئے ریکارڈز میں ایک منٹ میں 14 ٹماٹر شامل ہیں جو انہوں نے زیادہ تر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بجلی کی تیزی سے کاٹے۔

دوسری جانب 9 اجوائن کے سلائسسں ہیں جو انہوں نے 30 سیکنڈز میں کاٹے، دوسری طرف بیل پیپر انہوں نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر 9.43 سیکنڈز میں کاٹے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ انہوں نے 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ لہسن اور مرچوں اور دیگر سبزیوں کے سلائسس کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جن میں سے زیادہ تر آنکھوں میں پٹی باندھ کر کاٹنا شامل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply