• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہم کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،عمران خان

ہم کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے اور ہماری حکومت میں کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔

عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا، اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی اسلامی ریاست بناؤں گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply