محکمہ موسمیات نے عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج کے جلوے برقرار ہیں، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی نہ ٹل سکا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بہاولپورمیں درجہ حرارت47 ،رحیم یار خان 46،ڈیرہ غازی خان46 اور ملتان 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جس سے ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، جبکہ اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہن جودڑو میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر اور نواب شاہ میں درجہ حرارت48سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، آج اور کل پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے ، جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply