• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کلو قیمت والے آم کی کاشت؛حقیقت کیا ہے؟

پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کلو قیمت والے آم کی کاشت؛حقیقت کیا ہے؟

دنیا کے سب سے مہنگے آم ‘میازاکی’ کی کراچی میں کاشت کا آغاز کردیا گیا، یہ پاکستان کے زرعی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل صرف جاپان میں اُگایا جانے والا یہ قیمتی پھل اب پاکستان بھی پہنچ چکا ہے، ‘میازاکی’ آم اپنے منفرد سرخ اور جامنی رنگوں کے لیے مشہور ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں اس آم کی قیمتت تقریباً 800 ڈالر سے 900 ڈالر فی کلوگرام ہے، پاکستانی کرنسی میں ان قیمتوں کو تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ اکستان پہلے ہی اپنے بہترین اور ذائقے دار آم کی اقسام جیسے کہ چونسہ، سندھڑی، لنگڑا، کے لیے مشہور ہے۔

کراچی میں ‘میازاکی’ آم کی کامیابی سے کاشت کے بعد اس مخصوص آم کی خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ آم اگرچہ عام طور پر پیلے رنگ کے ہوتے ہیں، لیکن یہ آم اپنی نایاب سرخ اور جامنی شکل کے لیے مشہور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کا عمل آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوا، اور ابتدائی نتائج امید افزا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کراچی کی آب و ہوا کے مطابق ‘میازاکی’ آم کی کامیاب کاشت مقامی زرعی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply