• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ ہائیکورٹ: بازیاب بچے نے ناقص تفتیش کا بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ ہائیکورٹ: بازیاب بچے نے ناقص تفتیش کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں پولیس نے گیارہ سالہ حسنین کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت کا پولیس افسران کے رویئے پر افسوس کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے 18ماہ سے لاپتا گیارہ سالہ حسنین کوپیش کردیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بیان دیا کہ بچہ پڑھائی اور والدین کے تشدد سے بھاگا تھا، جبکہ والد نے اپنے بیان میں کہا کہ والدہ کے تھپڑ سے بچہ ناراض ہوگیا تھا۔

دوسری جانب بچے نے اپنے بیان میں بھانڈاپھوڑتے ہوئے کہا کہ  مجھے گھرکے باہر سے کچھ لوگ لے گئے تھے، مجھے ایک گھر میں رکھا گیا۔

عدالت نے ریمارکس میں ڈی جی سی آئی اے کو کہا کہ آپ بھی پولیس کی طرح عدالت کو گمراہ کررہے ہیں؟ جس گھر میں بچے کو رکھا ان سے تفتیش کیوں نہیں کی؟ آپ کی تفتیش سے ہمیں شرم آرہی ہے۔

عدالت نے لاپتا بچوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئےآئی جی سندھ کو معاملہ کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب دیگر لاپتا بچوں کے والدین بھی پوسٹر لےکرعدالت پہنچ گئے، والدینکا کہنا ہے کہ پولیس بچوں کے بازیابی کے لیے تعاون نہیں کررہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply