• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کراچی ,ضلع کورنگی میں اقلیتی اور مسیحی ووٹروں کی تعداد/ اعظم معراج

کراچی ,ضلع کورنگی میں اقلیتی اور مسیحی ووٹروں کی تعداد/ اعظم معراج

پاکستان کے مسیحی سماجی ،اور سیاسی رجحانات رکھنے والے مذہبی اور خاص کر سیاسی ورکروں کا یہ عام رویہ ہے.. کہ وہ پاکستان میں مسیحی آبادی کے بارے میں شکوک وشبہات و ابہام کا شکار رہتے ہیں۔2017کی متنازع ترین افراد شماری نے انکے ان شکوک وشبہات پر مزید مہر ثبت کردی ہے .کیونکہ ن لیگ کے دؤر حکومت میں انکے اپنے وزیر شماریات کی موجودگی میں مسیحو کی تعداد جو کہ پہلی پانچ مردم شماریوں اور الیکشن کمشن کے اعدادوشمار کے مطابق تقریبا 38لاکھ ہونی چاہیئے تھی.. وہ صرف 26لاکھ رہ گئی. اور ہندؤں جو مسیحو کی آبادی سے دو تین لاکھ زیادہ ہونی چاہیئے تھی ،وہ اٹھارہ لاکھ زیادہ ہو گئی ۔۔اس طرح تقریبا 12 لاکھ پاکستانی مسیحی وزارت شماریات کے ریکارڈ سے مٹا دیئے گئے۔۔۔۔۔لیکن الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کافی مستعند لگتے ہیں۔۔ کیوںکہ وہ نادرہ کے تیار کردہ ہیں ۔۔۔ جیسے ہی کوئی نوجوان 18سال کا ہوتا ہے۔۔ تو اسکا نام ووٹرز لسٹ میں خود ہی شامل ہوجاتاہے ۔۔تحریک شناخت نے شعیب سڈل کمیشن سے مسلسل خط و خطابت کے زریعے پاکستانی غیر مسلم ووٹرز کے اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔ جن میں سے پاکستان میں مسیحی ووٹرز کے بارے چند حقائق حاضر ہیں ۔۔ اگر آپکے پاس اپنے علاقے کے بارے میں ان اعداد و شمار کے صحیح نہ ہونے کے ثبوت یا ٹھوس دلیل ہو تو متعلقہ اداروں کو ضرور لکھیں ۔۔۔الیکشن کمیشن کے 30جون 2022کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں مزہبی اقلیتوں کے ووٹرز کی کل تعداد 3956336 تھی۔جن میں ہندو ووٹرز کی تعداد 2073983جبکہ مسیحی ووٹرز کی تعداد 1708288ہے۔ مسیحی ووٹرز کی تعداد پنجاب میں 1399468 تھی۔ جبکہ بلوچستان میں مس 20761 اور کے، پی، کے میں 33328 تھی۔۔سندھ میں مسیحی ووٹرز کی تعداد 254731تھی۔۔ جس میں کراچی کے سات اضلاع میں مسیحی ووٹرز کی تعداد 2,11,196 ہے ۔۔جبکہ باقی سارے سندھ میں 43,535 ہے۔۔۔ کراچی کے ضلع کورنگی کی چار سب ڈویژنوں میں کل اقلیتی ووٹروں کی تعداد 53468جن میں مسیحی 48209ہندو 2999قادیانی2019 بہائی 181سکھ 21 پارسی 19, بدھسٹ 10 ہیں ۔ مسیحو کی ڈویژنوں میں تفصیل یوں ہے سب ڈویژن کورنگی میں 29870 لانڈھی میں 4922ماڈل کالونی 4587شاہ فیصل 8830 ہے ۔اس تعداد میں کسی بھی قسم کا ابہام ہو تو چیف جسٹس ،الیکشن کمیشن ،اقلیتوں کے لئے قائم شعیب سڈل ون مین کمیشن کو لکھیں۔۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نادرہ میں رجسٹرڈ ہونے کی ترغیب دیں ۔۔ اسکے علاؤہ مسیحو کی بھلائی میں جٹے سیاسی ؤ سماجی ورکر اپنی کمیونٹی کا سواٹ انلسز ( تجزیہ طکمخ) مستعند اعداد و شمار کی بنیاد پر کرنے کے کلچر کو پروان چڑھائیں۔ اور ریاست و حکومت سے جن عناصر کی بنیاد پر حقوق لئے جا سکتے ہیں ان کا تخمینہ صحیح اعداد وشمار سے لگا کر صحیح عناصر میں سرمایہ کاری کی جائے ۔۔غیر مستند اور غلط اعداد و شمار محرومیوں کی سوداگری میں کام تو آسکتے ہیں۔کسی فرد، افراد ،قبیلے، مذہبی گروہ یا ،قوم کی بھلائی میں حصہ نہیں ڈال سکتے۔۔ بلکہ ایسے بیانیے فکری انارکی پیدا کرکے مزید پسماندگیوں کا سبب بنتے ہیں ۔جو پھر نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں ۔۔محرومیوں کے سوداگر ایسے بیانیوں سے چند انفرادی مفادات تو حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکِن یہ اجتماعی تباہی لاتے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے۔ وہ ایک فکری تحریک” تحریک شناخت” کے بانی رضا کار اور 20کتب کے مصنف ہیں۔جن میں “رئیل سٹیٹ مینجمنٹ نظری و عملی”،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار”،دھرتی جائے کیوں پرائے”پاکستان کے مسیحی معمار”شان سبزو سفید”“کئی خط اک متن” اور “شناخت نامہ”نمایاں ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply