چینی کمپنی کی اپنے ملازمین کو اداس ہونے پر خوشخبری

چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی کی جانب سے ملازمین کو آفر دی گئی کہ اگر اداس ہیں تو کام چھوڑیں اور گھر چلے جائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کیلئے’sad leave‘ متعارف کروائی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیرئیر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے کیونکہ یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply