نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر بیوی سے صلح کرلی

بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی نےبیٹےاوربیٹی کی خاطراپنی اہلیہ سےصلح کرلی۔
شادی کی14ویں سالگرہ پرعالیہ صدیقی نےبیٹی ،بیٹےاورشوہرکےہمراہ تصویرشیئرکی،جس سےان کےدرمیان صلح کی خبریں آناشروع ہوئی۔
بھارتی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعالیہ صدیقی نےتصدیق کی کہ انہوں نےبچوں کی خاطرشوہرکےساتھ رہنےکافیصلہ کیاہے۔
گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےعالیہ صدیقی نےبتایاکہ شوہراوربچوں کےہمراہ شادی کی سالگرہ کی تصویرشیئرکی تصویراس لئےشیئرکی کہ جب ہم بری کولوگوں کےساتھ شیئرکرتےہیں،توکیوں نہ کسی کی اچھائی کوبھی لوگوں کےساتھ شیئرکیاجائے۔ جو اچھا ہے اسے بھی دکھانا چاہیے، نواز بھی دبئی میں تھے لہٰذا ہم نے بچوں کیساتھ مل کر شادی کی سالگرہ منائی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عالیہ نےمزیدبتایاکہ ہمارےدرمیان ہمیشہ کسی تیسرےکی وجہ سےغلط فہمی پیدہوتی اوراختلافات ہوتےہیں،جس سےہمارارشتہ خراب ہوتاہے۔ جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ غلط فہمی دور ہو گئی ہے اور ہم نے اپنے بچوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
عالیہ کاکہناتھاکہ بچےبڑےہورہےہیں،شوہرنوازالدین صدیقی بیٹی کےساتھ بہت زیادہ قریب ہیں،ہمارےدرمیان جومسائل تھےان کی وجہ سےبیٹی بہت پریشان تھی،اس لئےاب زندگی میں الگ ہونےکی کوئی آپشن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جوڑے نے دوسری مرتبہ علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد صلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل مئی 2020 میں بھی عالیہ صدیقی نے نوازالدین صدیقی کو بذریعہ واٹس ایپ اور ای میل طلاق کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی تقریباً 10 سال سے مشکلات کا شکار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply