امریکی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

معروف امریکی گلوکار لِل جون نے اسلام قبول کر لیا۔گلوکار کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں گردش کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ امریکی ریپر اور پروڈیوسر نے کل امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی کنگ فہد مسجد میں نماز جمعہ سے عین قبل اسلام قبول کیا۔

کرنک کے نام سے جانی جانے والی جنوبی تحریک کو مقبول بنانے میں اپنے کردار کے لیے مشہور، لِل جون اسکرین کا ایک نامور نام ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سلیبریٹی نیٹ ورتھ کے مطابق جوناتھن ایچ سمتھ 1971 میں پیدا ہوئے، لِل جون کی کُل دولت کا تخمینہ 30 ملین ڈالر لگایا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply