سعودی عرب کے صحرا میں برفباری کا دلفریب نظارہ

سعودی عرب میں صحرائے عفیف میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد برفباری سے پورے صحرانے سفید چادر اوڑھ لی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحرا میں رہنے والے لوگ اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ہی اس غیر متوقع مناظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے، برف سے ڈھکے صحرا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
یہ برف باری اس وقت ہوئی جب مقامی ماہرینِ موسمیات نے سعودی عرب میں آج (17 مارچ کو) ایک نیا موسمی نظام شروع ہونے کی توقع کی تھی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے موسمی سسٹم کے آنے سے مملکت میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، گرج چمک کے ساتھ طوفان، اولے اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply