• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ،اقوام متحدہ کی قراردادتیسری بارویٹو

غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ،اقوام متحدہ کی قراردادتیسری بارویٹو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کےحق میں قرارداداکومریکانےتیسری بارویٹوکردیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے، اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے، اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں،جس کےبارےمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تیسری بارقراردادپیش کی گئی جس کوامریکانہ ویٹوکردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی سفیر نے مختلف قرارداد وں کا ڈرافٹ جنرل کونسل میں تجویز کیا، الجیریا کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، امریکا کی تجویز کی گئی قرارداد میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق جنرل کونسل کے15 میں سے13 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، برطانیہ نے قرارداد کی کارروائی میں حصہ نہ لیا، جبکہ امریکا نے ویٹو کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply