• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلم و ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا

فلم و ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا

راولپنڈی: فلم اور ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں ہوا۔

اس ضمن میں مرحوم اداکار کے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم اداکار کی نماز جنازہ شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرحوم سجاد کشور فلم و ٹی وی کے ممتاز اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 60 سالہ طویل کیریئر کے دوران لاتعداد فلموں و ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ پی ٹی وی کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامے وارث میں ان کا کردار آج تک ناظرین کے اذہان پر نقش ہے۔  حکومت پاکستان کی جانب سے آغا سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply