عام انتخابات2024: نتائج کب آئیں گے؟

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آر او نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، نتائج رات دو بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال دی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا۔الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا، الیکشن کمیشن پہلے کی طرح مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند ہوتی ہے تو بحال کے احکامات دینا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے رات دو بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، نتائج رات دو بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply