• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابی مہم کے دوران کیے جانیوالے وعدوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، شبر زیدی

انتخابی مہم کے دوران کیے جانیوالے وعدوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، شبر زیدی

ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply