چاند گرہن پر بچے کی قربانی ، تحقیقات کا آغاز

نئی دہلی :چاند گرہن پر بچے کی قربانی دیئے جانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے چلوکا نگر میں ایک شیر خوار بچے کا کٹا ہوا سر ایک گھر کے ٹیرس پر ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی بچے کی قربانی دینے کے زاویئے سے تحقیقات کررہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کرائے کی گھر کی رہائشی خاتون چھت پر دھلے ہوئے کپڑے سکھانے کیلئے گئی ، تو بچے کا سر دیکھ کر خوف سے چیخ مارنے پر اسکے پڑوس کے لوگ بھی گھر پہنچ گئے۔ اور انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

تاہم ابھی تک اس بات کامعلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اس نوزائیدہ بچے کی عمر کیا تھی۔ تحقیقات کے دوران خاتون کے ایک رشتے دار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اسکے پڑوس کے دو افراد کو کھوجی کتوں کی جانب سے ان کے گھر لے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ ناراہاری اور اسکا بیٹا رنجیت دونوں  نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ یہ عجیب و غریب قسم کی مذہبی رسومات بھی ادا کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے کٹا ہوا سر ملنے کے بعد جسم کے دیگر جصے کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹٰیرس پر کٹے ہوئے سر کی جگہ پر خون کے دھبے موجود نہیں تھے اوریہ اس بات کا اشارہ ہے یہاں اسکو کسی دوسری جگہ کاٹنے کے بعد رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply