• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کے روز افغانستان ، ایران سے ملحقہ سرحدیں بند رہیں گی

الیکشن کے روز افغانستان ، ایران سے ملحقہ سرحدیں بند رہیں گی

دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے موقعے پر افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رکھا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عام انتخابات کے دوران افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں کارگو اور مسافروں دونوں کی آمدورفت کے لیے بند رہیں گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سرحدیں پولنگ کے اگلے روز جمعہ 9 فروری کو کھول دی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات سے ایک روز قبل 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہیں۔ پشین میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply