• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 9 مئی حملہ کیس: اڈیالہ جیل میں 498 نامزد ملزمان کا ٹرائل آج شروع ہوگا

9 مئی حملہ کیس: اڈیالہ جیل میں 498 نامزد ملزمان کا ٹرائل آج شروع ہوگا

نومئی کو فوجی تبصیبات پرحملوں سے متعلق 12مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں آج ہوگی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو طلب کر رکھا ہے۔ جج اعجازآصف نامزد 498 ملزمان کےخلاف جیل ٹرائل کا آغازکریں گے۔

بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود،شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے ہی حاضری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ بضمانت پر موجودہ تمام ملزمان حاضری کے لیے اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال کمرہ عدالت پہنچیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں گزشتہ سماعت پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply