• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودیہ عرب:سرکاری ادارے کا سربراہ کرپشن ،منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

سعودیہ عرب:سرکاری ادارے کا سربراہ کرپشن ،منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

سعودی عرب میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کےالزام پرسرکاری ادارےکےسربراہ کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کر پشن اورمنی لانڈرنگ کےالزام میں سعودی عرب کےایک سرکاری ادارےکےسربراہ کورشتےداروں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن ال مدنی کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔
سعودی حکام کے مطابق امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے۔ کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply