• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کزن کےڈیڑھ سالہ بیٹےکو زندہ دفن کرنیوالی خاتون گرفتار

کزن کےڈیڑھ سالہ بیٹےکو زندہ دفن کرنیوالی خاتون گرفتار

خوشاب میں خاتون نے شک کی بنا پر کزن کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو زندہ دفن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں خاتون نے ذاتی رنجش اور شک کو بنیاد بنا کراپنے کزن کے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد زندہ دفن کردیا۔

پولیس کواطلاع ملی تھی کہ احمد نواز کے بیٹے محمد کاشان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے مغوی کو فوری تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی، پولیس نے سائنسی بنیاد پر تفتیش کی اور ملزمہ مقدس بی بی اور اس کے شوہر شفاء اللہ کو حراست میں لیا۔

دوران تفتیش ملزمہ اور ملزم نے انکشاف کیا کہ بچے کو زندہ دفن کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply