(نامہ نگار خصوصی/عمران علی شاہ) سبروز 12 جنوری 2024، سرکٹ ہاؤس ضلع لیہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول سے فارغ التحصیل پرانے طلباء کی ری یونین کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت خالد پرویز ڈپٹی کمشنر لیہ نے کی،
اس پروقار تقریب میں محمد اکرم جاوید پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک بوائز ونگ نے خصوصی شرکت کی، تقریب کی میزبانی ذیشان جاوید اور سید عمران علی شاہ نے کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اس کے بعد شرکاء کا تفصیلی تعارف کروایا گیا، اس تقریب میں، سابق ایم پی اے اور صوبائی وزیر سید رفاقت علی گیلانی،کامران جاوید اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لیہ، اظہر حسین خان ہانس صدر ضلعی انجمن تاجران لیہ،پروفیسر ڈاکٹر ذیشان حسن یونیورسٹی آف لیہ، ایڈووکیٹ کامران روحانی، ایڈووکیٹ ذیشان جاوید اعوان،ڈاکٹر عمیر ماہر امراض قلب،رضوان کاہلوں سینئر بینکار، سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سید عمران علی شاہ، عاطف رؤف انسپکٹر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، بابر گجر سماجی و سیاسی اور بزنس مین، کاشف سرور ڈائریکٹر الائیڈ سکول فوارہ چوک کیمپس لیہ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان طارق بین الاقوامی ماہر تعلیم، بزنس مین عمار خان، ڈاکٹر سید عقبیٰ بخاری اور ڈاکٹر فیصل ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اکرم جاوید پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نے کہا کہ، آج کا دن بہت باعث مسرت ہے کہ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے طلباء پوری دنیا میں اپنے سکول اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، اس تقریب میں موجود تمام لوگ معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خالد پرویز ڈپٹی کمشنر لیہ نے کہا کہ، مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول لیہ کے سابقہ طالب علموں میں لیہ کی سول سوسائٹی، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ افسران شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ، آج ہمیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی بنیاد ڈالنی ہے، جو کہ بہت جلد ایک بڑی تنظیم بن کر ابھرے گی، اور اپنے سکوں اور ضلع لیہ کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی،
تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کی مشاورت سے
سید عمران علی شاہ کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا صدر،
ذیشان جاوید اعوان کو جنرل سیکرٹری،
کاشف سرور کو پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری،
رضوان کاہلوں کو فنانس سیکرٹری،
ڈاکٹر ذیشان حسن کو
جوائنٹ سیکرٹری، متفقہ طور پر دو سال کی مدت کے لیے نامزد کیا گیا
نوء منتخب ارکان نے تمام شرکاء کا شکریہ اداء کیا اور تنظیم کے استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں