بھارت میں ہم جنس پرست خواتین کی مندر میں شادی

بھارت میں دوہم جنس پرست خواتین نےمندر جاکر آپس میں شادی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک مندر میں دو خواتین نے آپس میں شادی کی ،28سالہ جے شری راہل اور اس کی 23 سالہ گرل فرینڈ راکھی داس نےہندو رسومات کے مطابق شادی کی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق جنوبی 24 پرگنہ ضلع سے ہے۔دونوں خواتین کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دوسری کواپنی دلہن کے ماتھے پرسندورلگا رہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق جے شری اور راکھی ایک آرکسٹرا میں ڈانسر کے طور پر کام کرتی تھیں جہاں وہ دوست بن گئیں اور ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں۔ دونوں خواتین لیو ان ریلیشن شپ میں تھیں تاہم جب مقامی لوگوں نے ان کے غیر معمولی تعلقات پر اعتراض کیا تو جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں خواتین کو چند دن پہلے درگیشوارناتھ مندر میں شادی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply