چین:کوئلےکی کان میں دھماکے سے 10افرادہلاک،6زخمی

چین میں کوئلےکی کان میں دھماکےسے10کان کن ہلاک ہوگئے،جبکہ 6افرادزخمی ہوگئےحادثےمیں مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثہ چین کےوسطی صوبےہینان میں ہوا،حادثےکےنتیجےمیں10کان کن ہلاک اور 6زخمی ہوگئے،کان دھماکےکےنتیجےمیں ہلاک اورزخمی ہونےوالوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق کوئلےکی کان میں دھماکا گیس کےغیرمعمولی اخراج کےباعث ہوا۔ دھماکے کے وقت کان میں425 لوگ موجود تھے۔
ملبے تلے دبے کان کنوں کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply