ضمنی انتخابات : ماں کے ہاتھوں بیٹے کو شکست

مظفر گڑھ: ضمنی انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 میں ماں اور بیٹے کو شکست دے دی۔آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی اپنی والدہ زہرا بتول کے مدمقابل تھے تاہم جیت ماں کے حصے میں آئی۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں۔ ان کے بیٹے آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 17072 ووٹ لیے۔واضح رہے کہ ہارون سلطان عام انتخابات میں خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply