• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیااکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہاہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ ہے اور مضبوط حصہ رہے گا۔ شہداء کےخاندانوں کے شکرگزارہیں جنہوں نےمنافقوں کےچہرے بےنقاب کیے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ کا آغاز ہوچکا ہے ، بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں کہ بھارت فنڈنگ کررہا ہے۔ قوم دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام قومیتوں کےلوگ رہتے ہیں، ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ نام نہاد دانشور بےنقاب ہوگئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی این این 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply