عام انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ملک میں اس وقت سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر عام انتخابات کو تین ماہ کیلئے ملتوی کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے ایوان بالا میں جمع کروائی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی تردید:
سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی ایسی قرارداد جمع نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب پہلے ہی الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد منظور ہوچکی تو دوبارہ کیوں پاس کریں گے۔

کہا گیا ہے کہ سینیٹر ہدایت اللہ کی قرارداد پر کوئی تاریخ نہیں ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں