امریکا میں ایک ریاضی کی معلمہ کا اپنے کم عمر شاگرد کے ساتھ غیرقانونی جنسی تعلق قائم کرنے کا ایک نیا اور چونکا دینے والا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ حیران کن امریہ ہے کہ اس سارے اسکینڈل میں لڑکے کے والد کو دھندے میں سہولت کار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لڑکے کی عمربہ مشکل 16 سال تھی، جسے اس کی چھبیس سالہ سابقہ طلاق یافتہ معلمہ نے جنسی جال میں پھنسانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے لاکی رہائشی ڈسٹرکٹ کے ایک اسکول میں ریاضی کی ایک ٹیچر کا ہے جس نے ایک سال تک اپنے شاگرد کے ساتھ تعلق چلایا کیا۔
چھبیس سالہ خاتون کی شناخت ہیلی کلفٹن کارمیک کے نام سے کی گئی ہے۔اس کا یہ اسکینڈل سات دسمبر 2023ء کو سامنے آیا تھا۔
اسکول کی انتظامیہ کواس معاملے کا علم اس وقت ہوا جب لکی ہائی اسکول کے طالب علم نے اسکول کے ایک اہلکار کو اس ناجائز “تعلق” کے بارے میں اطلاع دی۔ اہلکار نے پولیس کو بلایا۔ پولیس پہنچی۔انہوں نے نوعمر لڑکے کے موبائل پرایسی تصاویر دیکھیں جن میں لڑکی کی پیٹھ پر خراشیں تھیں۔ لڑکے نے بتایا کہ وہ اس ٹیچر کے ساتھ “جنسی تعلق ” کے دوران آئی تھیں۔ اگلے دن پولیس نے خاتون ٹیچر کے گھر پر چھاپہ مارا اوراسے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سختی سے اپنے شاگردکے ساتھ “تعلقات” کی تردید کی۔
تاہم انہوں نے اس کا موبائل فون ضبط کر لیا۔ 10 دن بعد انہوں نے اس کے مواد کو دیکھنے کے لیے عدالت سے اجازت حاصل کی تو انہیں اس میں ایسے ٹیکسٹ پیغامات ملے جو استانی اور طالب علم کے درمیان گہرے تعلق کو ثابت کرتے تھے۔
ولیس کی گرفتاری کے لیےاس کے گھر پہنچی تو اسے معلوم ہوا وہ کرسمس سے ایک دن قبل ریاست ٹیکساس میں اپنے خاندان کے ساتھ روانہ ہوگئی تھی۔
حکام اسے گذشتہ جمعہ تک گرفتار نہیں کر سکے تھے۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ ایک جج کے سامنے پیش ہوئی، جس سے اس نے کئی الزامات سنے، جن میں پہلا بچوں کو خطرے میں ڈالنا، عصمت دری، طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق اور جنسی حملہ جیسی دفعات کے تحت الزامات عاید کیےگئے تھے۔
بعد پولیس نے نوجوان کے والد کو ایک نابالغ کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں