• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا آپ کو معلوم ہے اب آپ بھی اپنا پاسپورٹ نہائیت آسانی سے بنوا سکتے ہیں ؟

کیا آپ کو معلوم ہے اب آپ بھی اپنا پاسپورٹ نہائیت آسانی سے بنوا سکتے ہیں ؟

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply