• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تاریخ میں پہلی بار عرب ممالک میں اسرائیلی فوجی افسر کی تعیناتی

تاریخ میں پہلی بار عرب ممالک میں اسرائیلی فوجی افسر کی تعیناتی

منامہ: تاریخ میں پہلی بار عرب ممالک میں کسی اسرائیلی فوجی افسر کی تعیناتی کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افسر کی تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔ بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔ جس کا مقصد خلیجی ممالک کے سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت سمیت اُن پر قذاقوں اور دہشت گردوں کے حملے سے بچانا ہے۔

بحرین کی جانب سے اسرائیلی افسر کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والے معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply