• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرسمس کا تہوار مسیحی برادری مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے

کرسمس کا تہوار مسیحی برادری مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے بھرپور تیاری کی ہے، اس حوالے سے ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، کرسمس پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجانے کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجائے ہیں، دن کے آغاز پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مسیحی برادری کا کرسمس کے خاص موقع پر کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا، کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشی ، روشنی اور امن کا پیغام سمیٹ کر لاتا ہے، سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری نے خوب تیاری کر رکھی ہے، سیکٹر ایف سیون میں مسیحی برادری نے کرسمس کو خوش آمدید کہنے کیلئے سجاوٹ کا بھرپور انتظام کیا ہے، برقی قمقموں، رنگ برنگی بیلز سے مسیحی برادری کی خوشی جھلک رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply