پورے پنجاب پر دھند کا راج،موٹروےبند

دھندنےپنجاب کواپنی لپیٹ میں لےلیا،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکوبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق دھندکےباعث حدنگاہ کم ہونےکی وجہ سےموٹروےکورات سےبندکردیاگیاہے۔
ترجمان موٹرپولیس سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم2دھندکےباعث لاہورسےپنڈی بھٹیاں تک بندہے،موٹروےایم3پر فیض پورسےرجانہ تک ٹریفک معطل ہے،موٹروےایم4عبدالحکیم سےپنڈی بھٹیاں تک گاڑیوں کاداخلہ بندہے۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم5دھندکےباعث شیرشاہ سےظاہرپیرتک مکمل طورپربندہے،لاہورسیالکوٹ موٹروےپربھی ٹریفک معطل ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق مسافرزیادہ سےزیادہ دن کےاوقات میں سفرکرنےکوترجیح دیں،صبح10سےشام6بجےتک دھندکےموسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیوردوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کااستعمال کریں۔
سیدعمران احمدکےمطابق شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،ڈرائیورتیزرفتاری سےپرہیزکریں،شہری معلومات اورمددکیلئےہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply