موبائل کمپنی ٹیلی نار پاکستان فروخت کردی گئی

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا؎موبائل کمپنی “ٹیلی نار” نے پاکستان میں اپنے آپریشنز “پی ٹی سی ایل” کے سپرد کردئیے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نےممکنہ طور پر ٹیلی نار کمپنی کو 40کروڑ ڈالر میں خریدا ہے ۔ اس ڈیل کو سال 2023 کی بڑی ڈیل قراردیا گیا ہے ۔

یادرہے پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 اگست 2023 کو مطلوبہ کمپنی کو ایک بائنڈنگ پیشکش جمع کرانے کی اجازت دی۔ جب کہ سرکاری دستاویزات میں کمپنی کے نام کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا گیا، یہ بات بڑے پیمانے پر مشہور تھی کہ ٹیلی نار پاکستان اپنے اثاثے بیچنے اور اور ملک سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ صرف 26 فیصد شیئرز کسی دوسرے شیئر ہولڈر کے پاس ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ ترمالی بوجھ حکومت پاکستان پر پڑے گا۔

اب ٹیلی نار کی خصوصی قسم کی 4 جی ایل ٹی ای بھی پی ٹی سی ایل لانچ کریگا جو یوفون پر بھی میسر ہو گی جسکی سپیڈ 5G کے برابر ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹیلی نار، جس کے نورڈک خطے اور ایشیا کے آٹھ ممالک میں 175 ملین صارفین ہیں، نے حالیہ برسوں میں اخراجات میں کمی اور زیادہ منافع اور 5G سرمایہ کاری کے لیے جگہ بنانے کے لیے اپنے کیش فلو کو فروغ دینے کی بھی کوشش کی ہے ۔ کمپنی کے اب تک کے سب سے بڑے اقدامات میں جنوب مشرقی ایشیا میں مارکیٹوں کو مستحکم کرنے کے منصوبے، ملائیشیا میں ٹیلی کام لیڈر بنانے کے لیے 15 بلین ڈالر کی انوسٹمینٹ اور تھائی لینڈ میں $8.6 بلین کا معاہدہ شامل ہے۔ دونوں یونٹس ٹیلی نار ایشیا چلاتے ہیں، جو پاکستان اور بنگلہ دیش میں کمپنی کا کاروبار بھی چلاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply