چینی شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے موجود

ڈاکٹر نے ایک شخص کے دماغ سے کیچوے کے 30 انڈے نکا ل لیے۔ چین میں ایک شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی کا شکار رہا ، ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی سکین کیا تو مریض کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے نظر آئے۔ بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیئے گئے۔ کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جا پہنچے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply