بھارتی حکومت نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت پہلی ٹیسلا الیکٹرک کار کا یونٹ بہت جلد لگانے جارہا ہے۔ جس کی قیمت 17 لاکھ بھارتی روپے (20 ہزار امریکی ڈالر) سے بھی کم ہوگی۔
اس حوالے سے بھارتی حکومت اور امریکی الیکٹرک کارمیکر کمپنی ٹیسلا میں بہت جلد ایک معاہدہ بھی متوقع ہے۔ جس کے تحت ٹیسلا کو بھارت میں اپنی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔
ٹیسلا نئے ای وی ورژن 20 لاکھ سے کم قیمت پر لانچ کرنے جا رہا ہے:
امریکی ای وی کمپنی ٹیسلا نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت میں بنائے جانے والے اس کے لگ بھگ تمام یونٹس 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی 17 لاکھ روپے تقریبا بھارتی روپے تک ہوں گے۔
ٹیسلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے کام کررہی ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی آئندہ 25 ہزار ڈالر مالیت کی نئی ٹیسلا کار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ لیکن کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ خاص طور پر انڈوپیسیفک ریجن کیلئے ڈیزائن کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے اور ٹیسلا کی جانب سے کم قیمت الیکٹرک کار خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کمپنی سے سالانہ پارٹس کی پیداوار بھی 15 ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی۔ بھارت میں مینوفیکچرنگ پلانٹ نصب ہونے کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسلا کمپنی بھارت کی تین ریاستوں میں اپنے پلانٹ نصب کرنے کی خواہشمند ہے۔ ان ریاستوں میں گجرات، مہاراسٹر اور تامل ناڈو شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں