ماسکو:روس نے ڈبل ایجنٹ پر حملے کے معاملے میں برطانیہ کوسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ۔
روس نے ایجنٹ سرگئی اسکریپل پر حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ۔جس میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ روس کیخلاف ایک جھوٹی کہانی گھڑی گئی،پروپیگنڈا وار شروع کرکے برطانیہ آگ سے کھیل رہا ہے۔جواب میں برطانوی مندوب نے روس پر عالمی سیکیورٹی کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا۔برطانیہ میں ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل پر حملے کے بعد امریکا، یورپ اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں