• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دارالامان میں خواتین کے ساتھ ہونیوالا سلوک سے متعلق قومی کمیشن کی چونکا دینے والی رپورٹ

دارالامان میں خواتین کے ساتھ ہونیوالا سلوک سے متعلق قومی کمیشن کی چونکا دینے والی رپورٹ

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ملک میں خواتین کے دارالامان پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق تمام صوبوں میں دارالامان کا ماحول تسلی بخش نہیں پایا گیا، دارالامان میں مقیم 70 فیصد خواتین 14 سے 30 سال کی عمر کی ہیں، زیادہ تر خواتین ناخواندہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 92 فیصد خواتین کی شادی 20 سال کی عمر سے پہلے ہی ہو چکی تھی، ان خواتین کو مختلف قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک میں اکثر دارالامان میں علیحدہ مشاورتی کمرے یا لائبریریاں نہیں، اکثر دارالامان میں انٹرنیٹ کی سہولیات اور ماہر نفسیات دستیاب نہیں، دارالامان میں شکایت سے نمٹنے کا کوئی منظم طریقہ کار یا بحالی پروگرام بھی نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 4 دارالامان میں میڈیکل آفیسر، ماہر نفسیات، اسسٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر کی اسامیاں خالی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply