سی ایس پی افسر بلال پاشا کی موت کا راز بے نقاب

خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن کے کنٹونمنٹ بورڈ کے نوجوان چیف ایگزیکٹو افسر بلال پاشا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلال پاشا کی مبینہ خودکشی کی خبر خیبر پختونخوا پولیس نے دی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بلال پاشا کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انہیں خون میں لت پت پایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ تھانے کے ایس ایچ او رضا خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اعلیٰ سرکاری افسر نے خودکشی کی ہے یا انہیں کسی نے قتل کیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ متوفی کے سر میں گولی لگی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کے احاطے میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی ضلع خانیوال پنجاب روانہ کردی گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply